ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غربت میں کمی آئی لیکن چیلنجز اب بھی قائم:حامدانصاری

غربت میں کمی آئی لیکن چیلنجز اب بھی قائم:حامدانصاری

Tue, 04 Oct 2016 12:15:51    S.O. News Service

کولکاتہ، 3؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری نے آج کہا کہ اگرچہ ملک میں غربت میں خاصی کمی آئی ہے لیکن چیلنجز اب بھی قائم ہیں جنہیں حل کیا جانا ہے۔انصاری نے کہا کہ چند سال پہلے تعین کیا گیا تھا کہ غربت کی شرح 1973.74میں 54.9فیصد تھی جو 2004.05میں گھٹ کر 27.5فیصد ہو گئی۔قومی نمونہ سروے(این ایس ایس)نے یہ تعین کیا تھا۔گزشتہ دہائی میں اس میں اور بہتر ہوئی لیکن اس کے باوجود تین چیلنجز قائم ہیں۔وہ قومی سالمیت پر ایشیاٹک سوسائٹی کا اندرا گاندھی یادگاری لیکچر 2015دے رہے تھے۔چیلنجوں کو بیان کرتے ہوئے انصاری نے کہا کہ جنس، نسل اور مذہبی حدود سے منسلک تاریخی غلطیاں قائم ہیں،اس کے علاوہ عالمی طاقتیں بڑے شہروں اور دیہات اور زیادہ ترقی یافتہ ریاستوں اور اقتصادی مسائل سے دو چار ریاستوں کے درمیان عدم مساوات کو اور پھیلا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہونے کے بعد بھی ملک کے زیادہ ترعوامی ادارے بنیادی خدمات مہیا کرانے میں ناکام رہے ہیں۔انصاری نے کہا کہ ہم آہنگی اور موجودہ وقت کے چیلنج موضوع پر تقریرکرنا خاص احترام کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسے جن مساوات کو فروغ دینے میں مدد ملتی، بہت سے معاملات میں پہنچ سے باہر رہتے ہیں اور دوسرے میںیکساں طور پر تقسیم ہوتے ہیں۔جمہوریت پر کامیابی سے کام کرنے کے لئے ضروری شرائط کے تعلق سے بھیم راؤ امبیڈکر کی تقریر کا ذکر کرتے ہوئے انصاری نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ضروری چیزوں کی ان کی فہرست کی کچھ شرائط آج کمیاب ہوں۔


Share: